وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےغیرضروری سیکیورٹی ختم کرنے کی ہدایات جاری کیں، وزیراعظم نے واضح کیا جسےخطرہ ہے اسے سیکیورٹی واپس کی جائے گی۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم نے افغانستان کے لوگوں کو بھائی کہہ کر زخموں پر مرہم رکھا، افغانستان میں امن کا مطلب پورے خطے میں امن ہے۔
علی محمد نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھےبھارت ہے، دہشت گردی کی جنگ ہم انشاءاللّٰہ جیتیں گے۔
وزیرمملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے ناراض بلوچوں سے بات کی جائے گی۔
Comments are closed.