وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) قائم کردیا۔
نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے چیئرمین وزیر اعظم ہوں گے، جبکہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ڈپٹی چیئرمین ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ این ایف آر سی سی کے نیشنل کوآرڈینٹر ہوں گے، اقتصادی امور، خارجہ، داخلہ، خزانہ موسمیاتی تبدیلی کی وزارتوں کے وزراء ارکان ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر مواصلات، وزیر مملکت خزانہ، مشیر اسٹیبلشمنٹ کوآرڈینشن سینٹر کے اراکین ہوں گے، اقتصادی، توانائی شعبوں کیلئے وزیر اعظم کے کوآرڈینٹر چیئرمین این ڈی ایم اے رکن ہوں گے، این ایف آر سی سی میں متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز بطور مستقل نمائندے شامل ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق این ایف آر سی سی میں صوبائی چیف سیکریٹریز، ڈی جیز پی ڈی ایم اے شامل ہوں گے، این ایف آر سی سی میں جی ایچ کیو، نیول ہیڈ کوارٹرز، ایئر ہیڈ کوارٹرز کے نمائندے شامل ہوں گے، آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی کے نمائندے بھی این ایف آر سی سی میں شامل ہوں گے۔
این ایف آر سی سی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں پل کا کردار ادا کرے گی، این ایف آر سی سی حکومت، اداروں اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی، این ایف آر سی سی کے کام کے لیے ٹی او آر بھی طے کر دیے گئے۔
Comments are closed.