وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ق سے معاملات طے کرنے کے لیے وفاقی وزیر اسد عمر کو ذمہ داری سونپ دی۔
وزیراعظم سے ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہٰی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی و سیاسی حالات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی موجود تھے، عمران خان نے ق لیگ سے معاملات طے کرنے کے لیے اسد عمر کو، کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔
مونس الہٰی نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گيا ہے۔
اس سے قبل اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہےکچھ تو نکلے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے پرویز الہٰی سے سوال کیاتھا کہ کیا آپ کا بھی وزیراعظم کو گھبرانا نہیں ہے کاپیغام ہے؟ جس پر پرویز الہیٰ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔
پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا دھواں اٹھنے کے بعد پہلا ابال آتا ہے، پہلا ابال آجائے پھر آپ کو بتائیں گے۔
Comments are closed.