جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ گلگت کا نیا شیڈول ترتیب دیدیا گیا

وزیر اعظم عمران خان کے گلگت بلتستان کے دورے کا نیا شیڈول ترتیب دیدیا گیا ہے، وزیر اعظم 12 اپریل کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔

خیال رہے کہ موسم کی خرابی کے باعث 5 اپریل کو وزیراعظم گلگت بلتستان نہیں جاسکے تھے۔

وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں مرکزی تقریب میں شریک ہوں گے، جبکہ دورے پر اسد عمر، علی امین گنڈا پور اور امین الحق بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی گلگت بلتستان کابینہ ارکان و دیگر حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔ 

وزیراعظم کو گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قانون ساز اسمبلی کی قرارداد پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے لیے 275 ارب کے تاریخی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

گلگت بلتستان کے لیے انفرااسٹرکچر، سیاحت، توانائی سوشل ویلفیئر پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

اسی طرح گلگت بلتستان کو تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کریں گے۔ 

پیکیج کے تحت گلگت بلتستان میں یوتھ اور ویمن ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

گلگت بلتستان کے لیے نئے گِرڈ اسٹیشنز کی تعمیر بھی پیکیج میں شامل ہے۔

وزیراعظم کے دورے کے دوران گلگت بلتستان میں کلین انرجی، ہائیڈرو پاور، صحت کارڈ پروگرام کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کے لیے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام بھی پیکیج کا حصہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.