وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی کلین گرین پاکستان مہم تحریک بن گئی ہے، عالمی رہنماؤں نے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے وزیر اعظم کی کاوشوں کی تعریف کی۔
فرخ حبیب نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ سوشل میڈیا نے اطلاعات تک رسائی آسان کر دی، اقوام متحدہ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، 10سال میں دنیا کا درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے نمو پانے والے مینگرووز پاکستان میں ہیں، وزیر اعظم کی کلین گرین پاکستان مہم تحریک بن گئی ہے، عالمی رہنماؤں نے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے وزیر اعظم کی کاوشوں کی تعریف کی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام کرنیوالا نمایاں ملک ہے، عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.