جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیر اعظم عمران خان کی جامعات میں بہتری کےلیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم  عمران خان نے جامعات میں انتظامی عہدوں پر تجربہ کار عہدیداروں کی تعیناتی اور جامعات کےسربراہوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے کہا کہ جامعات میں اعلیٰ تعلیمی ماحول کی فراہمی اور انتظامی امور میں نمایاں بہتری لائی جائے۔

 خیبر پختونخوا اور پنجاب کی جامعات کےانتظامی امور، تدریسی عمل کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں مالی امور میں شفافیت، میرٹ پر عملدر آمد کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی، جبکہ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں جامعات کے تنظیمی امور، مالی مسائل، طلبا کے تدریسی عمل میں معیار پر بریفنگ دی گئی، جبکہ جامعات میں تجربہ کار سربراہوں کی تعیناتی کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

عمران خان نے کہا کہ  ملک کی جامعات سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے، معیاری تدریسی عمل کا تسلسل اور طلبا کو سہولتوں  کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.