وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی کوشش کو روکنے کے لیے ڈی چوک میں بھر پور جلسے میں شرکت کے لیے اوورسیز سے قافلے تیار ہو چکے ہیں۔
یہ بات پاکستان تحریک انصاف فرانس کے چیئرمین محسن رضا گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا اجتماع کرنے سے اپوزیشن کی صفوں میں گھبراہٹ شروع ہو گئی ہے، اپوزیشن اتنی کمزور دل تھی تو یہ کام ہی نہ کرتی۔
پارٹی کے جیالے خرید فروخت کی سیاست کو روک سکتے ہیں یہ کام الیکشن کمیشن کو کرنا چاہیے، ارکان کی بڑی بڑی بولیاں لگ رہی ہیں جن کی باز گشت پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے اس طرح ملک اور جمہوری نظام کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کا احساس کرتے ہوئے ایسی اوچھی حرکت کو روکنا چاہیے تھا، ہم عمران خان کے ویژن کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ایسے ہتھکنڈے ناکام بنائیں گے، انشاءاللّٰہ پارٹی کارکن کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
Comments are closed.