وزیراعظم عمران خان کو ملکی معدنیات کے ذخائر پر تفصیلی بریفنگ دے دی گئی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت معدنی ترقیاتی پروگرام پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، حماد اظہر سمیت متعلقہ وفاقی اور صوبائی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سمیت تمام شرکاء کو ملکی معدنیات کے ذخائر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس کو معدنی ترقیاتی پروگرام کے نکات اور مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ چنیوٹ اور کالا باغ میں لوہے کے ذخائر پر سرمایہ کاری کےلئے حکمت عملی حتمی مراحل میں ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی معدنیات کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے لئے جامع حکمت عملی بنا رہی ہے۔
Comments are closed.