وزیر اعظم عمران خان 23 تا 25 اکتوبر سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان اس دورے کے دوران ریاض میں مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شریک ہوں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گرین سعودی عرب اور گرین مڈل ایسٹ کا آغازمارچ 2021ء میں کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی قیادت کو کلین اینڈ گرین پاکستان اور 10ارب درخت سونامی کے تجربات شیئر کرنے کی پیشکش کررکھی ہے۔
اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے انہیں کلین اینڈ گرین پاکستان اور 10 ارب درخت سونامی کے تجربات شیئر کرنے کی پیشکش کی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت اور معاشی و تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
عمران خان سعودی عرب کے دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.