وزیر اعظم عمران خان چین کے 4 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔
بیجنگ ایئرپورٹ پر چین کے سفیر اور چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور معاون خصوصی برائے سی پیک خالد مصطفیٰ بھی چین کے دورے پر وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی چین کے وزیراعظم سے ہفتے کو ملاقات طے ہے جب کہ عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے اتوار کو ملاقات ہوگی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور غیرملکی سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
Comments are closed.