american hookup lisa wade pdf whisper hookup cougar hookup in louisiana dog screening hookup to laptop cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم عمران خان بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی جیت کیلئے پُرامید

وزیراعظم عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کیلئے پُرامید ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے قریبی رفقاء سے کرکٹ سے متعلق گفتگو میں کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قومی فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں جب تک میچ نہیں ہوتا آپ کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتے، لیکن پاکستان اور بھارت کا مقابلہ60/40 ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے، بھارت کےخلاف کامیاب ہوگی، دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے۔

انہوں نے کہا کہ ان شا اللّٰہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کے لیے بارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے پاک بھارت میچ کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان ،فخر زمان ،محمد حفیظ ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی ، شاداب خان ، عماد وسیم ، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.