وزیر اعظم عمران خان استعفا نہیں دیں گے۔ ذرائع نے اس حوالےس کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان استفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری طرف متحدہ اپوزیشن نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، آئینی، قانونی، اخلاقی سب اختیار کھو چکے ہیں۔
متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کوئی بھی اقدام قانون قبول کرے گا نہ اپوزیشن اور نہ ہی عوام۔ جب عمران خان وزیراعظم نہیں رہے تو ریاستی یا حکومتی اختیار سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ان کے کسی بھی فیصلے، اقدام اور حکم کی کوئی بھی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔
متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہر غیرآئینی قدم پر عمران خان کو نتائج بھگتنا پڑیں گے، عمران خان کے ہر غیرآئینی اقدام کی پوری قوم مدافعت بھی کرے گی اور مزاحمت بھی۔
Comments are closed.