بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم شہباز شریف نے انوکی کے ساتھ ماضی کی تصویر شیئر کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ ریسلر انوکی سے 10 سال قبل لاہور کے ایک اسٹیڈیم میں یادگار ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ انوکی نے اپنی ریسلنگ میں مہارت سے ایک پوری نسل پر جادو طاری کردیا تھا۔

شہباز شریف نے انوکی کے اہلخانہ اور جاپان کی عوام سے اظہار تعزیت کیا اور انوکی کے ہمراہ اپنی ماضی کی تصویر بھی شیئر کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.