وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، وزیر اعظم نے سفیر کو سفارتی اسناد پیش کرنے پر مبارک باد دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے ڈونلڈ بلوم دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں وقف کریں گے۔
امریکی سفیر نے افغانستان سے انخلا کی سہولت کے لیے پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا تعاون مزید گہرا کرنے سے افغانستان میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعاون سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے میں مدد ملے گی۔
Comments are closed.