وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج پنجاب میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبےکا آغاز کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بتایا کہ وزیر اعظم آج پنجاب پیری اربن کم لاگت ہزاروں گھروں کے منصوبےکا سنگ بنیاد لاہور رائیونڈ رکھیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبوں کا پنجاب کی 9 تحصیلوں میں بیک وقت ورچوئل سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
انکاکہنا تھا کہ چنیوٹ ، ڈی جی خان ، چونیاں ، خانیوال ، خوشاب ، منڈی بہاؤ الدین ، میانوالی ، جلال پور پیر والا اور سرگودھا کے مقامات پر بھی بیک وقت تعمیر کا آغاز ہوگا۔
Comments are closed.