وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کو غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا ، وزیر اعظم عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔
نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں سڑکوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں نہ مانوں کی پالیسی کو چھوڑ کرملک کی ترقی و خوشحالی میں حکومت کا ساتھ دے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون اورپی پی پی نے آپس میں باریاں بانٹ کر ملکی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور اب وزیر اعظم ان سے پاکستانی عوام کے پیسوں کا حساب مانگ رہے ہیں تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
Comments are closed.