وزیراعظم عمران خان اور پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
اس حوالے سے برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس نے دولت مشترکہ میں قریبی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پر گلاسگو میں عالمی کانفرنس میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ ایسے میں عمران خان اور شہزادہ چارلس کا موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے تعاون کی ضرورت پر اتفاق ہوا ہے۔
ہائی کمیشن نے کہا کہ شہزادہ چارلس نے عمران خان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات پر مبارکباد دی ہے اور افغانستان میں استحکام کے لیے عالمی برادری کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔ شہزادہ چارلس نے خطے میں پاکستان کے کلیدی کردار کا بھی ذکرکیا۔
Comments are closed.