لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔
عدالتِ عالیہ نے اینٹی کرپشن کو وارنٹِ گرفتاری پر تمام کارروائی سے روک دیا اور اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کو وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے سے بھی روک دیا۔
عدالتِ عالیہ نے 17 اکتوبر کو اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے ایڈووکیٹ رزاق اے مرزا نے درخواست دائر کی تھی۔
رانا ثناء اللّٰہ کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے غلط بیانی کر کے رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ حاصل کیے ہیں۔
Comments are closed.