وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستانی عوام کو مبارک باد دی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ الحمد لِلّٰہ مبارک ہو، ادارۂ شماریات کے ڈیٹا کے مطابق مہنگائی 29 فیصد پر آ گئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ادارۂ شماریات کے مطابق جون 2023ء میں مہنگائی کی شرح 29.4 پر آ گئی۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ مئی 2023ء میں مہنگائی کی شرح جون کے مقابلے میں 38 فیصد تھی۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1 بجے تک 2 ہزار 334 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 270 سے 272 روپے کا ہے۔
Comments are closed.