وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار آج بعد از بجٹ پریس کانفرنس کریں گے۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میں پچیس سال سے ڈیل کر رہا ہوں، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کبھی اتنی تاخیر نہیں کی۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایسا جیو پولیٹیکل معاملات کی وجہ سے کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے چار ارب ڈالر فائنانسنگ کا بندوبست کر لیا تھا، آئی ایم ایف مزید دو ارب ڈالر کی فائنانسنگ کا بندوبست کرنے کا کہہ رہا ہے۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ختم ہونے والے مالی سال ادائیگیوں کا ہر وعدہ پورا کیا، ساڑھے پانچ بلین ڈالر کمرشل بینکوں کو واپس کیے، فروری میں نواں ریویو مکمل ہو جانا چاہیے تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، ری امیجننگ والے پاکستان کو ڈرانا بند کریں، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7200 ارب روپے سے بڑھا کر 9200 ارب کر دیا ہے، یہ ہدف حاصل کر لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے بھی اسے چیلنج نہیں کیا، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کا عوام پر بوجھ پڑا، اسے مزید بڑھانے کا ارادہ نہیں، دوست ممالک سے ہم ابھی سے قرض کو ری اسٹرکچر کرنے کے لیے بات کرنے کے مرحلے میں ہیں۔
Comments are closed.