پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا جس میں وزیرِ اعلیٰ کے چناؤ پر بحث ہو گی۔
اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی تحریکِ عدم اعتماد کے باعث اجلاس کی صدرات نہیں کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے اجلاس کی تیاری شروع کر دی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے تمام ارکان کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی تمام ارکانِ اسمبلی کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ علیم خان، گروپ، جہانگیر ترین گروپ، چھینہ گروپ اور اسد کھوکھر گروپ کے ارکان کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتحادی گروپوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.