وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتے ہیں کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا آفس اب نو گو ایریا نہیں رہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوامی وزیرِاعلیٰ کے دروازے عوام اور عوامی نمائندوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شعبدہ بازِ اعلیٰ عوام تو دُور اپنی جماعت کے ممبران اسمبلی سے ملنا تک گوارہ نہیں کرتے تھے ، اب اپوزیشن جماعتوں کے ممبرانِ اسمبلی کی بھی وزیرِ اعلیٰ تک رسائی آسان ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسائل حل کرنے کے لیے ممبرانِ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments are closed.