بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا الیکشن، ضابطہ اخلاق جاری

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے کل ہونے والے الیکشن کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں ارکان اور اسٹاف کے مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، اسپیکر باکس، آفسر باکس اور مہمانوں کی گیلریاں بند ہوں گی جبکہ میڈیا گیلری کھلی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ ارکان ساتھ رکھیں، ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

لاہور صوبائی دارالحکومت میں وزیر اعلیٰ کے چناؤ…

محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ ارکان کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ڈیوٹی فری شاپ کی طرف گیٹ سے ہوگا۔

سیکریٹری اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اسمبلی سیکریٹریٹ کی چار دیواری کے باہر انتظامی معاملات کنٹرول کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کوریج کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.