پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے کل ہونے والے الیکشن کا ضابطۂ اخلاق جاری کر دیا۔
سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ میں ارکان اور اسٹاف کے مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، اسپیکر باکس، آفسر باکس اور مہمانوں کی گیلریاں بند ہوں گی جبکہ میڈیا گیلری کھلی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ ارکان ساتھ رکھیں، ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی۔
محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ ارکان کا اسمبلی سیکریٹریٹ میں داخلہ ڈیوٹی فری شاپ کی طرف گیٹ سے ہوگا۔
سیکریٹری اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اسمبلی سیکریٹریٹ کی چار دیواری کے باہر انتظامی معاملات کنٹرول کرے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کوریج کرے گا۔
Comments are closed.