پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے سیلاب متاثرین کی مالی امداد میں اضافہ کر دیا۔
اس حوالے سے ڈیرہ غازی خان کے کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو امدادی رقم 8 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے جانور کے نقصان پر 75 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ پکے گھروں کے نقصان کے لیے امداد1 لاکھ سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کر دی ہے۔
کمشنر کا کہنا ہے کہ کچے گھروں کے نقصان کے لیے امداد 40 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کر دی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی اترتے ہی سیلاب زدگان کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔
Comments are closed.