وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے پورے ملک کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دیوالی خوشیوں اور خوشحالی کا تہوار ہے جو امن و محبت کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بنا کسی تفریق کے ہر ایک کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہمارا منشور ہی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کو ایوانوں میں نمائندگی دی ہے، امید کرتا ہوں کہ ان دیوں سے پورا ملک منور ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری دیوالی کا تہوار منا رہی ہے۔
Comments are closed.