اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کراچی میں پرامن پولنگ پر اظہارِ اطمینان

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں واقع سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کا دورہ کیا۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے سی پی او آفس میں کنٹرول روم سے پولنگ اسٹیشنز پر جاری بلدیاتی انتخابات کے عمل کی نگرانی کی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہرِ قائد میں پولنگ کے پُرامن سلسلے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

اُنہوں نے آئی جی پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ پولنگ کے عمل کو پُرامن رکھا جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی شرپسند کو انتخابی سرگرمی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہ دیں۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور کارکنان انتخابی ضابطۂ اخلاق کا احترام کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.