وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید الفطر کے موقع پر سزا یاقتہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی معافی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معافی کا اطلاق سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر پر نہیں ہو گا۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سزا میں معافی کا مطلب قیدیوں کو زندگی کے مثبت عمل کی جانب راغب کرنا ہے۔
Comments are closed.