وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں سے رنی کوٹ قعلے کو ہونے والے نقصان کا نوٹس لے لیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اینڈومینٹ فنڈ کے حامد آخوند نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناقص ڈرینج سسٹم کے باعث بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہو سکی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے حامد آخوند نے کہا کہ جو دیواریں پہلے بحال کی گئی تھیں، لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ان کو بھی نقصان پہنچا ہے، رنی کوٹ کے قلعے کی بنیادیں گہری نہ ہونے کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اینڈومینٹ فنڈ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رنی کوٹ کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، مرمتی کام جلد شروع کیا جائے تا کہ قلعے کو مزید نقصان ہو۔
حامد آخوند نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اینڈومنٹ فنڈ 29 اکتوبر کو کراچی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کانفرنس کروا رہا ہے، کانفرنس میں ہیریٹیج کے ماہرین شرکت کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رنی کوٹ کے نقصانات کا سروے کر کے رپورٹ شائع کی جائے۔
سید مراد علی شاہ نے اینڈومنٹ فنڈ کو ہدایت کی ہے کہ ثقافتی ورثے کی نشانیوں کی حفاظت کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل قائم کیا جائے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈر کو شامل کیا جائے۔
Comments are closed.