اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے گھوٹکی واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے کچے کے علاقے میں پیش آئے واقعے کی آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کس طرح پیش آیا؟ ہر پہلو سے متعلق رپورٹ دیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کی ہدایت دے دی ہے، مجھے پولیس اہلکاروں کے قاتل ہر صورت سلاخوں کے پیچھے چاہئیں۔

سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے کچے کے علاقے رونتی میں ڈاکوؤں کے پولیس پارٹی پر حملے میں ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت شہید ہونے والے 5 اہلکاروں کی لاشیں ڈاکوؤں نے پولیس کے حوالے کر دیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام میں پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، میں شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرأت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے کچے کے علاقے رونتی میں ڈاکوؤں کے پولیس پارٹی پر حملے میں ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت شہید ہونے والے 5 اہلکاروں کی لاشیں ڈاکوؤں نے پولیس کے حوالے کر دی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.