امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاقے سے بھی اب تک پانی نہیں نکلا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر میں ہنگامی حالت ہے، باتوں کے علاوہ کوئی سنجیدہ کوشش سامنے نہیں آ رہی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو برطرف ہونا چاہیے، پی ڈی ایم اے کا اربوں روپے کا بجٹ کہیں نظر نہیں آیا۔
اُن کا کہنا ہے کہ سیاسی انجینئرنگ سے الیکشن پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سندھ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کا دوسرا نام ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ برساتی نالوں میں سیوریج کا پانی ڈالا جا رہا ہے، نالوں پر تعمیرات میں تمام سیاسی جماعتیں ملوث ہیں۔
Comments are closed.