بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعلیٰ سندھ سیلاب متاثرہ سیہون اور دادو روانہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سیہون اور دادو کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور مکیش چاؤلہ بھی ہیں۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ منچھر جھیل کا دورہ کر کے پانی کی سطح اور اس کے بند کا جائزہ لیں گے۔

پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرین کے لیے ترک حکومت کی جانب سے امدادی سامان لے کر ترکش ایئر فورس کی تیسری پرواز آج صبح سویرے کراچی پہنچی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جوہی کے دورے پر بھی جائیں گے اور سیلاب متاثرین سے ملیں گے۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سپریو بند کی مضبوطی اور پانی کے پریشر کا بھی جائزہ لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.