وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ حیدر آباد ڈویژن کے مختلف اضلاع کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
مراد علی شاہ ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ٹنڈو محمد خان اور حیدر آباد کا دورہ کریں گے، جہاں پر وہ متاثرینِ سیلاب اور دیگر لوگوں سے ملاقات کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ متاثرین کے مسائل، سیلابی پانی کی نکاسی اور بندوں کی صورتِ حال کا جائزہ لیں گے۔
اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں ریلیف ورک کا خود جائزہ لوں گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ فیلڈ میں کتنا کام ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کی باعزت ان کے گھروں کو واپسی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ اس وقت متاثرین مسائل کا شکار ہیں لیکن ہم تمام مسائل حل کر رہے ہیں۔
Comments are closed.