بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

وزیرِ اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

جماعتِ اسلامی کی جانب سے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست واپس لے لی گئی۔

درخواست گزار عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں، اس لیے درخواست واپس لینا چاہتا ہوں۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ناصر حسین اور شرجیل انعام میمن کو فریق بنایا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے 229 یوسیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کا نتیجہ مرتب کیا جبکہ 6 یوسیز پر نتیجہ روک لیا گیا ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ سندھ حکومت نے انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا۔

درخواست میں مراسلہ لکھنے پر وزیرِ اعلیٰ سندھ اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.