اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

وزیرِ اعلیٰ سندھ آج مختلف شہروں کا دورہ کریں گے

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج سکھر، گھوٹکی، کندھ کوٹ، کشمور اور جیکب آباد کا دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ گھوٹکی اور کشمور اضلاع کے کچے میں قائم پولیس چوکیوں کا معائنہ کریں گے اور کچے میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ گڈو بیراج پر سیلابی صورتف حال کا جائزہ بھی لیں گے اور زیرِ تعمیر گھوٹکی کشمور پل کے کام کا جائزہ بھی لیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایس ایس پی کشمور کے آفس میں اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ ایم پی اے اسلم ابڑو سے ان کے بھائی اور بھتیجے کے قتل پر تعزیت بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.