بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کمپیوٹر آپریٹر کو KP ہاؤس کا انچارج لگا دیا

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے گومل یونیورسٹی کے کمپیوٹر آپریٹر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد کا انچارج لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق کے پی حکومت نے گریڈ 18 کی پوسٹ پر گریڈ 16 کا کمپیوٹر آپریٹر تعینات کر دیا ۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے پی ایس او نے اپنے بھائی کو کے پی ہاؤس اسلام آباد کا کمپٹرولر بنوایا ہے۔

انجم نیاز نے کے پی ہاؤس اسلام آباد کے کمپٹرولر کا چارج سنبھالتے ہی 22 ڈیلی ویجز ملازمین بھی بھرتی کر لیے۔

کمپٹرولر کے پی ہاؤس انجم نیاز کے زیرِ استعمال 3 گاڑیاں ہیں،انہیں سرکاری طور پر پیٹرول بھی دیا جا رہا ہے اور کنوینس الاؤنس بھی ۔

انجم نیاز سرکاری گھر میں رہائش پذیر ہیں اس کے باوجود وہ ہاؤس رینٹ بھی لے رہے ہیں، گھر، بجلی اور گیس کے بل سرکاری خزانے سے ادا کیے جا رہے ہیں۔

کے پی ہاؤس کے بل انجم نیاز کے بھائی پی ایس او ٹو چیف منسٹر ویریفائی کرتے ہیں۔

کمپٹرولر کے پی ہاؤس انجم نیاز نے اس ضمن میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تعیناتی ڈپارٹمنٹ نے کی ہے، میں نے خود نہیں کی، میری تعیناتی سے متعلق ڈپارٹمنٹ سے بات کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.