اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیرِ اعظم عمران خان کو بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیل جاننے کے لیے نئی درخواست دائر کر دی گئی۔
عدالتِ عالیہ نے وزیرِ اعظم توشہ خانہ تحائف کیس آئندہ ماہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انفارمیشن کمیشن نے حکومت کو تحائف کی تفصیل بتانے کی ہدایت کی جس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
’’کیا وزیرِ اعظم کو فریق بنایا گیا؟‘‘
اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن نے درخوراست گزار سے استفسار کیا کہ آپ وزیرِ اعظم عمران خان کے تحائف کی تفصیل مانگ رہے ہیں، کیا آپ نے انہیں فریق بنایا ہے؟
درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ وزیرِ اعظم کو فریق نہیں بنایا گیا، توشہ خانے کے ذمے دار کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.