وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کے بیٹے واصف بھٹی کی اپیل کا نوٹس لے لیا۔
شہباز شریف نے گلگت بلتستان اور آرمی حکام کو کوہ پیما آصف بھٹی کو نانگا پربت سے ریسکیو کرنے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری جی بی آصف بھٹی کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ کوہ پیما آصف بھٹی کے 7 ہزار 500 میٹر کی بلندی پر پھنس جانے کی اطلاعات ہیں۔
کوہ پیما کے بیٹے واصف نے سوشل میڈیا پر وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مدد کی اپیل کی تھی۔
Comments are closed.