بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم کی ٹوٹی سڑکوں کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایف ڈبلیو او کو ٹوٹی سڑکیں ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم خیبرپختون خوا میں سیلاب سے متاثر اضلاع کے دورے پر کالام پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے متاثرینِ سیلاب سے ملاقات بھی کی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کالام میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کی ہدایات بھی کیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں متاثرینِ سیلاب کے لیے امداد کے اعلان پر امریکی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متاثرینِ سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی بحالی کے کام کی خود نگرانی کروں گا۔

سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر مہیا کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ سب مل کر متاثرین کی امداد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے بحالی کے کام میں مصروف ہیں، وفاقی حکومت نے این ڈی ایم اے کے لیے 28 ارب روپے مہیا کیے ہیں، سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 25 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے بتایا کہ سندھ کے لیے 15 ارب اور بلوچستان کے لیے 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ خیبر پختون خوا کے لیے بھی 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے دن رات جہاز امدادی سامان لے کر آ رہے ہیں، یہ امداد شفاف طریقے سے متاثرینِ سیلاب تک پہنچائی جائے گی، جمع ہونے والی امداد کے ہم امین ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.