جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

وزیرِ اعظم کی لکی مروت میں تھانہ صدر پر حملے کی شدید مذمت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں تھانہ صدر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

شہباز شریف نے ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 3 جوانوں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال مہمند، سپاہی وقار، مرجان اور کرامت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس فرسٹ لائن آف ڈیفنس کا شاندار کردار ادا کر رہی ہے، تھانہ صدر پر دہشت گردوں کے حملے کا پولیس نے جرات و بہادری سے مقابلہ کیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ صدر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی بقاء اور ترقی ہے، کے پی حکومت شہداء کے لیے پیکج اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات دے۔

وزیرِ اعظم نے اے پی سی ڈرائیور سردار علی اور 6 زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.