وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی، سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت کردی۔
وزیرِ اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہ مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت سولر پاور سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر بجلی دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے آئندہ موسم گرما تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف دینے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.