وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد، بحالی کے لیے سندھ حکومت اور وزیرِ اعلیٰ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت ہر طرح سے مدد کے لیے حاضر ہے، سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر نہ رکھی جائے۔
وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے بھرپور تعاون پر وزیرِ اعظم اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیرِ اعظم کی فکرمندی قابل تعریف اور قابل تحسین ہے۔
وزیراعلی سندھ نے وزیرِ اعظم سے کہا کہ ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
Comments are closed.