بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

وزیرِ اعظم کی رمضان میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کر دی۔

وزارت توانائی نے سحر، افطار و تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت توانائی نے ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سحر، افطار و تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی ہو گی، سحر کے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد میں زیرو لوڈ مینجمنٹ ہو گی۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ افطار کے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور 3 گھنٹے بعد زیرو لوڈ مینجمنٹ ہو گی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے آپریشن سرکل کی سطح پر کنٹرول روم قائم ہوں گے۔

حکام نے کہا کہ ڈویژن، سب ڈویژن کی سطح پر شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ٹرانسفارمر خرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمر اور ٹرالیاں دستیاب ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.