وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بارشوں کی صورتِ حال پر وفاقی اور صوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف نے این ڈی ایم اے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو صورت حال کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ جہاں جس چیز کی ضرورت ہو، عوام کے تحفظ اور مدد کے لیے فراہم کی جائے، جہاں ضرورت ہے وہاں عوام کو فوری محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جائے۔
وزیرِ اعظم نے این ایچ اے، متعلقہ اداروں کو بین الصوبائی قومی شاہراہوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی ہے۔
انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شاہراہوں اور متاثرہ علاقوں میں عوام کو خبردار رکھا جائے، عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کی صورتِ حال میں شہریوں کی خدمات کے تمام محکمے الرٹ رہیں، عوام سے اپیل ہے کہ موسمی شدت کی صورتِ حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Comments are closed.