سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کراچی میں چندہ اکٹھا کریں گے اور چلے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہ کراچی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام پوچھ رہے ہیں کہ وفاقی حکومت کا کراچی پیکیج کہاں ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال ان کی رمضان میں سندھ سے دلچسپی ہو جاتی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان کراچی کے تاجروں اور مخیر حضرات سے ملاقات کریں گے، شوکت خانم اسپتال کیلئے چندہ اکٹھا کریں گے اور واپس چلے جائیں گے۔
Comments are closed.