2010 free hookup apps dknight magicbox ii bluetooth hookup funny will send nudes in 20 minutes no hookups daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم کا جرم تو مجھ سے بہت سنگین ہے: سعید غنی

سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کے پی جانے سے روکا لیکن وہ گئے، وزیرِ اعظم کا جرم تو مجھ سے بہت سنگین ہے۔

اسلام آباد میں سعید غنی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا، تمام وفاقی و صوبائی وزراء بھی ان کے ساتھ تھے، جبکہ میں نے جلسے میں نہ تو تقریرکی ہے، نہ ترقیاتی اسکیم کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 10 دسمبر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس موصول ہوا، نوٹس میں مجھے آج الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر سندھ نے بتایا کہ پشاور میں ریجنل الیکشن کمشنر نے 10 دسمبر کو ہی مجھ پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا تھا، جرمانے کے فیصلے میں لکھا گیا کہ 30 نومبر کو بھی نوٹس دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جرمانے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر پی پی رہنماؤں کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا تھا، اپیل کروں گا یا نہیں، اس کا ابھی فیصلہ کرنا ہے، آج ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر مجھے طلب کیا گیا تھا، پبلک آفس ہولڈر انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیرِ سندھ سعید غنی جرمانے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر پیپلز پارٹی رہنماؤں کی اپیل کی سماعت کے سلسلے میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر پیپلز پارٹی رہنماؤں کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.