بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

وزیرِ اعظم کا بلوچستان میں دانش اسکول بنانے کا اعلان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسمارٹ اسکول کو بلوچستان میں پہلے دانش اسکول میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کے دورے کے دوران بلوچستان میں 12 دانش اسکول بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ اعظم اسکول کے بچوں سے گھل مل گئے اور کلاس رومز میں بیٹھ گئے، انہوں نے بچوں کے ساتھ کھیل میں بھی حصہ لیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت اور ہنرمندی سے ہی غربت وجہالت کا مقابلہ ممکن ہے، تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہم پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آپ کی تعلیم سے ہی انقلاب آئے گا، بلوچستان کی ترقی آپ کی ترقی ہے، آپ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی…

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صحبت پور بلوچستان میں اسمارٹ اسکول کا افتتاح کر دیا۔

بلوچستان میں سیلاب سے تباہ علاقے میں 2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں اسمارٹ اسکول تعمیر کیا گیا، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اسکول میں آئی ٹی کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اسکول میں الیکٹرانک اسمارٹ بورڈز مہیا کیے گئے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.