وزیرِ اعظم عمران خان نے ایئر لفٹ کمپنی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا ہے۔
جاری کیئے گئے بیان میں کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایئر لفٹ کمپنی میں 85 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ کمپنی پاکستانی نوجوانوں کی جانب سے بنائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وزیرِ اعظم کا جاری کیئے گئے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ہمارا ملک عالمی سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہوا ہے۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری حکومت سرمایہ کاروں کو مواقع کی فراہمی کے لیے پُر عزم ہے۔
Comments are closed.