وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
پی ایم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ پیش کیا تھا۔
وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے آفتاب سلطان کی فرائض کی انجام دہی میں ایمانداری اور فرض شناسی کو سراہا۔
پی ایم آفس نے کہا کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے اسرار پر وزیرِ اعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کیا۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہبازِ شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو 21 جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب لگایا گیا تھا۔
Comments are closed.