منگل 6؍محرم الحرام 1445ھ25؍جولائی 2023ء

وزیرِ اعظم نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دینے پر نگراں وزیر ِاعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دینے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا شکریہ کہ میری درخواست پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دیا۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو وفاقی حکومت کے ملازمین اور پنشنرز کے برابر ریلیف دیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لکھا ہے کہ وزیرِ  اعلیٰ پنجاب نے لاکھوں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی دعائیں اپنے نام کی ہیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 35 فیصد اور پنشنرز کو ساڑھے 17 فیصد اضافہ مبارک ہو۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے  وعدہ کیا کہ معاشی بد حالی، غریبی اور مہنگائی کے اندھیرے مٹا کر رہیں گے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.